لاہور ہائی کورٹ نے غیر معیاری کٹ والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے غیر معیاری کٹ والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ گجرات میں اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اور محکمہ ٹرانسپورٹ ہاتھ پر ہاتھ دھرے سو رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو غیر معیاری کٹ والی گاڑیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا گیا کہ ناقص گیس کٹ اور غیر معیاری گیس سلنڈروں والی گاڑیاں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔

موٹرسائیکل رکشوں اور اسکول ویگنوں میں عموما ایسی غیر معیاری کِٹس نصب ہیں،پٹرول سے گیس پر منتقل کرنے والی مقامی سطح پر بنائی گئی غیر معیاری کِٹس عام دستیاب ہیں،جو کمرشل گاڑیوں میں استعمال ہو رہی ہیں ، گجرات میں بھی غیرمعیاری کٹ اور سلنڈر کی وجہ سے کم سن بچوں کا جانی نقصان ہوا۔

موٹرسائیکل رکشوں اور اسکول ویگنوں میں عموما ایسی غیر معیاری کِٹس نصب ہیں،پٹرول سے گیس پر منتقل کرنے والی مقامی سطح پر بنائی گئی غیر معیاری کِٹس عام دستیاب ہیں،جو کمرشل گاڑیوں میں استعمال ہو رہی ہیں ، گجرات میں بھی غیرمعیاری کٹ اور سلنڈرکی وجہ سے کم سن بچوں کا جانی نقصان ہوا۔