لاہور ہائیکورٹ، گیس چوری، سابق ایم پی اے مہدی بھٹی کی ضمانت خارج

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی مہدی حسن بھٹی گیس چوری کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت شروع کی تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مہدی حسن بھٹی کا شیخوپورہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن ہے۔

جہاں سے گیس چوری ہوتی تھی۔ اس حوالے سے مہدی حسن بھٹی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں جبکہ تفتیش میں بھی مہدی حسن بھٹی ملوث پائے گئے ہیں لہذا ان کی عبوری ضمانت خارج کی جائے۔

مہدی حسن بھٹی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعدعبوری ضمانت خارج کر دی جس پر مہدی حسن بھٹی پولیس کو چکمہ دیکر وکلا کی مدد سے کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔