لاہور : شوہر نے گھریلو جھگڑے میں فائرنگ کر کے بیوی کو ہلاک کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق مانگا منڈی میں محنت کش علی احمد نامی شخص کا اپنی بیوی 31 سالہ صائمہ بی بی سے جھگڑا ہوا تو اس نے اشتعال میں آ کر فائرنگ کر دی۔

جس سے ایک بچے کی ماں صائمہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ محلے داروں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوس بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔