لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش

Lahore

Lahore

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد اور لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،راولپنڈی میں زیر تعمیر گیسٹ ہاس اور مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جڑواں شہروں میں رات گئے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،طوفانی بارش کے باعث راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں زیر تعمیر گیسٹ ہاس گرنے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

جنھیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف بارش کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی اور وفاقی دارالحکومت آنے والی 4 پروازوں کو لاہور بھجوا دیا گیا۔ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،لاہور سمیت بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔