کراچی : گلشن اقبال کے فلیٹس کی پارکنگ میں 5 گاڑیاں جل گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ کی پارکنگ میں کھڑی پانچ گاڑیوں میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی، گاڑیوں کے مالکان نے واقعے کوشرارت قرار دے دیا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک چھ میں نیپا چورنگی کے قریب رہائشی فلیٹ کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر چار گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگتے ہی فلیٹ کے رہائشی خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے، فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹے بعد موقع پر پہنچا ،جب تک پانچوں گاڑیاں مکمل طور پر جل چکی تھیں، فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔