لاہور : جوہر ٹائون سے دو تشدد زدہ لاشیں برآمد، گلا دبا کر قتل کیا گیا

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سڑک کنارے سے دو نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی،دونوں کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

شادیوال چوک جوہر ٹاؤن کے قریب پولیس کو ایک مین روڈ پر واقع گھر کی کیاری سے دو لاشوں کے پڑے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیا اور جناح ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا تاحال لاشوں کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں ایک پچیس سالہ لڑکی اور دوسرا تیس سال کا لڑکا شامل ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دونوں کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔