لاہور : (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا، 5 زخمی

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)گڑھی شاہو میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا ،جس میں دونوں طرف کے 5 کارکن معمولی زخمی ہو گئے۔لاہور میں صوبائی حلقہ پی پی147 میں تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کی انتخابی ریلی علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو سے گزر رہی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن لطیف کے کارکنوں سے مڈ بھیڑ ہو گئی۔جس پر دونوں طرف سے کارکن مشتعل ہو کر گتھم گتھا ہو گئے،اس کارروائی میں5 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔