لاہور: تحریک انصاف کا دھرنا ختم، روز 2 گھنٹے احتجاج ہوگا

Lahore PTI

Lahore PTI

لاہور(جیوڈیسک)انتخابی دھاندلیوں کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا ڈیفنس لاہور میں دھرنا تیسرے دن بھی جاری رہا، چوبیس گھنٹے کی بجائے روزانہ دو گھنٹے دھرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی جیت کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کا ڈیفنس غازی چوک میں اتوار کی شام5 بجے سے دیئے جانے والا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں جہاں جہاں دھاندلی سے انتحابی نتائج تبدیل کئے گئے ہیں۔

وہاں الیکشن کمیشن فوری طور پر دوبارہ انتخابات کروائے۔ این اے 125 سے ہارنے والے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور دھرنے کا دورانیہ چوبیس گھنٹے کی بجائے روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کا اعلان کیا۔ اب روزانہ شام کو چھ بجے سے آٹھ بجے تک سڑک کی بجائے لالک چوک میں ہی قریبی پارک میں دھرنا دیا جائے گا۔