لاہور : خسرے کے باعث ایک اور بچہ جاں بحق، ہلاکتیں 97 ہوگئیں

Lahore ksry

Lahore ksry

لاہور(جیوڈیسک) خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی ایک بچہ موذی مرض کے باعث جاں بحق ہوگیا ۔لاہور میں خسرہ سے ہونے والی ہلاکتیں 97 ہوگئی ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں سات ماہ کا عبدالرحمن زیر علاج تھا جہاں وہ دم توڑ گیا، اب تک پنجاب میں خسرے سے ایک سو اموات ہوچکی ہیں۔

سب سیزیادہ اموات لاہور میں ہوئیں محکمہ صحت پنجاب نیخسرے کی وبا پر قابو پانے کیلییلاہورمیں خصوصی مہم شروع کی تھیجس میں دس سال سے کم عمر کے بچوں کو خسرے سے بچا کے ٹیکے لگائے گئے تھے تاہم مہم کے ابھی تک خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آسکے۔