لاہور: ایل ڈی اے پلازہ کے 7 ویں فلور پر ایک بار پھرآتشزدگی

Lahore LDA Plaza

Lahore LDA Plaza

لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں آتشزدگی سے متاثرہ ایل ڈی اے کے ساتویں فلور پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس پر فائربریگیڈ نے قابو پا لیا، ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ کچھ فائلیں بھی آگ کی لپیٹ میں آئی ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں۔ لاہور میں آج شام ایل ڈی اے کے پلازہ کے ساتویں فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جس کے شعلے دور تک دکھائی دینے لگے، فائر بریگیڈ اور ریسیکو کی گاڑیوں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق کا کہنا ہے کہ آگ کی بظاہر وجہ مخدوش فلور کی مسماری کرنے والے مزدوروں کی غفلت لگتی ہے، اس فلور پر کچھ فائلیں بھی موجود تھیں جو آگ کی لپیٹ میں آئی ہیں۔