گیس کا بحران، پنجاب حکومت نے ترکی سے معاہدہ کرلیا

Contract

Contract

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں گیس کے بحران سے نمٹنے، کارخانے اور فیکٹریاں چلانے کے لئے ترکی کے ایک بڑے ادارے سے معاہدہ کر لیا۔ اڑھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ترکی کا ادارہ پنجاب بھر میں پائپ لائن بچھانے کے ساتھ صنعتی عمل کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

پنجاب حکومت نے گیارہ بڑے شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران پنجاب حکومت اور چین کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔