لاہور : لنڈا بازار میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سٹیشن کے قریب لنڈا بازار میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے جوتوں اور کپڑوں کے متعدد سٹالز کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔آگ لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔