لاہور: پسند کی شادی سے روکنے پر بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بد بخت بیٹے نے پسند کی شادی سے روکنے پر ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کی آبادی سراج پورہ میں 25 سالہ آصف پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔

جس پر اس کی ماں راضی نہ تھی، اس بات پر جھگڑا بڑھا تو ملزم نے چھریوں کے وار کرکے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا، واردات کے چند گھنٹے بعد ملزم پکڑا گیا، پولیس کے مطابق واردات کے وقت ملزم نشے میں تھا۔