جعفرآباد میں ڈاکووٴں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

Jaffarabad

Jaffarabad

جعفرآباد (جیوڈیسک) جعفرآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جعفر آباد کے علاقے مانجی پور میں دو ڈاکو ایک گھر میں گھسے۔

گھر والوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔ زخمی شخص کو جعفرآباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔