لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ مناواں میں ایک ڈیرے پر سنگین جرائم میں مطلوب 3 ڈاکو چھپے ہوئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈیرے پر چھاپا مارا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق داکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی۔