لاہور: نیب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق صدر میاں رفاقت کو گرفتار کر لیا

NAB

NAB

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق صدر میاں رفاقت علی کو گرفتار کرلیا۔

نیب کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق صدر میاں رفاقت علی پر 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے ،ان کے 100 سے زائد بینک اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

نیب کا کہنا ہےکہ ملزم نے سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے نام پر 5 کروڑ روپے خورد برد کیے ، سوسائٹی کی انتظامیہ کےخلاف دھوکہ دہی کی 70 سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا جسے جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔