لاہور: نواب ٹاؤن میں 2 گروپوں میں لڑائی، 3 پولیس اہلکار زخمی

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔شوکت خانم روڈ کے قریب ایک پلاٹ کا دو گروپوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

رات گئے ایک گروپ نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو دونوں میں جھڑپ ہو گئی ۔متعلقہ تھانے کی پولیس جب پہنچی تو جھڑپ کا حصہ بن گئی۔اس دوران دو ایڈیشنل سب انسپکٹرز اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے دس افراد کو حراست میں لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔