انگولا : بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک

Angola Rains

Angola Rains

لیوآند(جیوڈیسک)انگولا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ4 لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دارالحکومت لیوآندا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں رہائشی مکانات گرنے کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔