شمالی کوریا کا ممکنہ حملہ,جاپان نے سرحد پر میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا

North Korea

North Korea

ٹوکیو(جیوڈیسک)شمالی کوریا کی دھمکیوں کے بعد جاپان نے ٹوکیو کے اطراف میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا ہے۔

جزیرہ نما کوریا میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے،شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے درمیانے درجے تک مار کرنے والے میزائل مشرقی ساحل پر بھیجے ہیں۔

ان دھمکیوں کے بعد ٹوکیو کے اطراف میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔جاپانی حکام کے مطابق میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کا مقصد اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔