شمالی کوریا کا بڑا میزائل تجربہ،عالمی تنقید کا سامنا

North Korea, Missile Test

North Korea, Missile Test

پیونگ یانگ (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی کوریا نے پچھلے پانچ سالوں کے دوران پہلی مرتبہ سب سے بڑا میزائل تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی طرف سے طویل فاصلے کے اس بیلسٹک میزائل کے تجربے پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپانی فوج کے بیان کے مطابق یہ میزائل آج دو ہزارکلو میٹر کی بلندی تک پرواز کرتے ہوئے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں گرا۔

اِن فلائٹ تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پیونگ یانگ کا سن 2017 کے بعد طویل ترین فاصلہ طے کرنا والا بیلسٹک میزائل ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران شمالی کوریا اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کے باوجود ایسے سات ہتھیاروں کے تجربے کر چکا ہے۔