لاہور: غیر معیاری گیس کٹ والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی

Gas Cars

Gas Cars

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے غیر معیاری گیس کٹ استعمال کرنیوالی والی مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے سانحہ سکول وین گجرات کے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مسافر گاڑیوں میں ناقص گیس سلینڈر اور گیس کٹس کی تنصیب کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔

چیف جسٹس نے غیر معیاری گیس کٹس والی مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایسی تمام گاڑیوں کو بھی سڑک پر لانے سے روک دیا ہے جن میں پٹرول کو گیس اور گیس کو پٹرول پر منتقل کرنے کے لئے عارضی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔

عدالت نے مسافر گاڑیوں میں مناسب کٹس کی تنصیب کا حکم جاری کرتے ہوئے دس جون کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اوگرا حکام اور ٹرانسپورٹ کے محکمہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔