لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا، شدید گرمی سے ستائے شہریوں نے رات جاگ کر گزار دی۔ لاہور میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر چکا ہے۔

تین سے چار گھنٹے مسلسل بجلی غائب رہنے کی وجہ سے سمن اباد، مسلم ٹان، گڑھی شاہو، رنگ محل، گلشن راوی، اقبال ٹان اور سبزہ زار سمیت بیشترعلاقے رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے۔ شدید گرمی کے باعث شہری رات بھر سو نہ سکے۔