کراچی : فائرنگ کے واقعات، 6 افراد جاں بحق، 3 لاشیں ملیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے، مختلف علاقوں سے تین لاشیں ملی ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے شاہد کو قتل کر دیا۔ لیاری آگرہ تاج کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔

سرجانی ٹان میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کورنگی ضیا کالونی میں یاسر نامی شخص کی 3 روزہ پرانی لاش ملی ہے۔ قصبہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ سہراب گوٹھ سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔