لاہور، پتوکی ، رینالہ خورد میں موسلا دھار بارش

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں پتوکی اور رینالہ خورد میں موسلا دھار بارش ہوئی،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

لاہورکیمختلف علاقوں میں صبح سویرے آندھی کے ساتھ گہرے بادل چھا گئے اور پھر تیز بارش کے بعد ٹھنڈی ہوا چلنے لگی۔پتوکی اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔رینالہ خورد شہر اور گردونواح میں بھی تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی اور لوگ خوبصورت موسم کا مزہ لینے لگے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، سبی، میرپور خاص،سکھر ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔