لاہور،ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی،ایک شخص جاںبحق ,درجنوں پھنس گئے

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگ گئی متعدد افراد پلازے میں پھنسے ہوئے ہیں،آگ نے پلازے کی آخری تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت رسی کے ذریعے پلازہ کی چھت پر چڑھ کر جان بچانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ریسکیو کی بارہ گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔عمارت کی لفٹ بھی کام نہیں کر رہی جبکہ سیڑھیوں میں بہت زیادہ دھواں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق جنریٹر کی وجہ سے آتشزدگی ہوئی۔