لاہور : رائیوینڈ پولیس مقابلے میں تمام دہشت گرد مارے گئے

Raiwind

Raiwind

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے رائیونڈمیں رات سے جاری مقابلے میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مکان میں دھماکا خیزمواد کی موجودگی کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے محتاط طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

گولیوں سے چھلنی نظر آنے والا یہ وہی مکان ہے جس میں دہشت گرد موجود تھے۔ رائیونڈ میں وزیراعظم کے گھر سے چند کلومیٹر دور پنڈ آرائیاں میں دہشت گردوں سے مقابلہ رات دو بجے شروع ہوا جب پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپا مارا۔

ایلیٹ فورس کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ کچھ دیر پہلے تک جاری رہا۔جس میں دہشت گردوں نے راکٹو ں اور گرینڈ کا بھی استعمال کیا۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔

کچھ دیر سے گولیاں چلنےکا سلسلہ بند ہے اور پولیس نے گھر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے تاہم دھماکا خیز مواد نصب ہونے کے پیش نظر احتیاط سے کارروائی کررہی ہے۔