لاہور، متاثرین کا ایل ڈی اے آپریشن کیخلاف مظاہرہ،نعرے بازی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ایل ڈی اے آپریشن کے خلاف فیروز پور روڑ پر متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر جلا کر ایل ڈی اے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ میں ایل او ایس سٹاپ سے سمن آباد کے ساتھ گزرنے والے نالے پر رہائشی آبادی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایل ڈی اے حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور انکے خلاف آپریشن بند کرکے مکانوں کو گرانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ سرکاری مقصد کے لئے حکومت کو اگر زمین درکار ہے تو پھر ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انہیں قیمت ادا کی جائے۔ حکومت کی طر ف سے جو انتہائی کم قیمت دینے کی کوشش کی جارہی ہے یہ انہیں منظور نہیں، احتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر کچھ دیر کے لئے ٹریفک بھی بند کی۔