پنجاب کا بجٹ برائے 2013-14 کل پیش کیا جائے گا

Punjab Budget

Punjab Budget

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب کا دو ہزار تیرہ اور چودہ کا مالی بجٹ کل پیش کیا جائے گا، تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان بھی متوقع ہے، حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کل ساڑھے چار بجے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے، اس سے قبل وزیراعلی شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 871 ارب روپے کے لگ بھگ بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ترقیاتی بجٹ 270 ارب روپے کے قریب متوقع ہے، پنجاب کو این ایف سی کے تحت 708 ارب روپے ملیں گے، صوبائی محاصل اور غیر محاصل کا تخمینہ 163 ارب روپے ہے، پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کی جائے گی، طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم بھی جاری رہے گی، پنجاب میں بھی سروسز پر جی ایس ٹی کی شرح 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کا امکان ہے، وصولی کا ہدف 50 ارب روپے کے قریب ہے ، زرعی انکم ٹیکس کا وصولی کا ہدف ایک ارب روپے سے زائد ہو گا۔