لاہور : بارش نے ماڈل ٹاون انڈر پاس سڑک کا پول کھول دیا

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ہونے والی پری مون سون کی ایک ہی بارش نے ماڈل ٹاون انڈر پاس کے اوپر والی سڑک کے پختگی کا پول کھول دیا۔ ابھی تو مون سون سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوا ہی نہیں، پری مون سون کی ایک بھرپور بارش نے صرف تین ماہ قبل تعمیر ہونے والی سڑک کے معیاری ہونے کی قلعی کھول دی۔

بارش نے ماڈل ٹاون انڈر پاس کے اوپری حصے کو دو فٹ تک نیچے دھکیل دیا ہے۔ متاثرہ سڑک کے تیس فٹ تک حصے کو ٹریفک کے لئے بند کر کے مرمت شروع کر دی گئی ہے۔