ورسک، نوشہرہ اور دیر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

Warsak, Nowshera Flood

Warsak, Nowshera Flood

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخواہ میں دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پراور دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاو 74 ہزار 6 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 1 لاکھ 26 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دیر کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ جہاں پانی کا بہاو 24 ہزار 3 سو1 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔