لاہور میں چھتیں گرنے سے دو خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور میں چھتیں گرنے کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور میں مون سون کی بارشوں میں خستہ حال مکانوں کی چھتیں گرنے کے واقعات تاحال جاری ہیں جس میں آج منصورہ کے قریب واقع حسین ٹائون میں مکان کی خستہ حال چھت اچانک گر گئی۔

جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دوسرا واقعہ کوٹ لکھپت کے قریب مصطفی کالونی میں پیش آیا جہاں کچے مکان کی چھت اچانک نیچے آ گری اور گھر میں موجود 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک خاتون ہسپتال جا کر دم توڑ گئی۔