لاہور:ساندہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ساندہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق ساندہ کے رہائشی 2 گروپوں میں درینہ عدوات چلی آرہی تھی۔

ایک گروپ کے 32 سالہ عارف اور 25 سالہ ساغر موٹرسائیکل پر جا رہے تھے ،،راستے میں گھات لگائے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔