لاہور : شاہ عالم مارکیٹ کے پلازا میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کی باڑہ مارکیٹ میں ایک پلازا میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کے کھلونے جل کر تباہ ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق سحری کے وقت باڑہ مارکیٹ کے ایک پلازا کے تہہ خانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس سے 4 دکانوں میں پڑے پلاسٹک کے کھلونے جل کر خاکستر ہو گئے۔

آگ اتنی زیادہ نہیں تھی لیکن چاروں طرف دھوئیں کی چادر تن گئی اور کسی کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔