لاہور : شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

Shahbaz Taseer

Shahbaz Taseer

لاہور (جیوڈیسک ) لاہور پولیس نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق القاعدہ کے ازبکستان اسلامک موومنٹ گروپ سے ہے، ملزمان میں فرحاج، عثمان بسرا،رانا عبدالرحمن،ازبک باشندہ نعمت اللہ مفتی محسن عرف جلال الدین اور عمیر شامل ہیں ملزمان شہباز تاثیر، تاجر شیخ شاہد اور ماڈل ٹاون کے رہایشی عرفان نقوی کے اغوا میں ملوث ہیں۔

ملزمان نے شیخ شاہد کو 10 کروڑ تاوان لے کر رہا ،جبکہ عرفان نقوی کو تاوان نہ دینے پر قتل کر دیا۔ القاعدہ کا ازبک گروپ پشاور ائیر پورٹ پر حملے میں بھی ملوث ہے، پولیس کے مطابق دہشت گرد شہباز تاثیر کی رہائی کے بدلے 2 ارب روپے تاوان کا مطالبہ کر چکے ہیں، شہباز تاثیر کو 26 اگست 2011 کو اغوا کیا گیا تھا۔