لاہور میں گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

Lahore Heating

Lahore Heating

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا،کئی کئی گھنٹوں بجلی کی بندش نے شہریوں کا جینا محال کر دیا،لاہور اور اس کے گردونواح میں ایک بار پھر بجلی کی کئی کئی گھنٹے کی طویل بندش نے شہریوں کی زندگیوں کو مشکل کر دیا ہے۔

نشاط کالونی، سبزہ زار،اسلام پورہ،اقبال ٹاون،جوہر ٹاون،فاضلیہ کالونی،فیصل ٹاون،مغلپورہ،وسن پورہ،لال پل ، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے چار گھنٹے تک بجلی کی بندش نے شہریوں کو پریشان اور کاروبار زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا ہے۔

،شہریوں کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں گھنٹوں بجلی کی بندش نے ان کو ذہنی معذور بنادیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دن بھر محنت کے بعد بھی وہ رات کو سکون سے سو نہیں پاتے ،دوسری جانب پیپکو حکام کا کہنا ہے تیل ملنے تک شہر میں یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔