لاہور، ٹیکسٹائل تاجروں کا محکمہ انکم ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ٹیکسٹائل تاجروں نیمحکمہ انکم ٹیکس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ٹیکسٹائل شعبے سے تعلق رکھنے والے تاجر لاہور پریس کلب کے سامنے اکٹھے ہوئے، تاجر رہنما راجا حسن اختر کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، ان کا کہنا تھاکہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جاری ہونے والے نئے لیٹر ایس آر او 505 سے کاروباری طبقہ پس جائے گا، انہوں نے نیا لیٹر فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔