لاہور، موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، نشیبی علاقے ڈوب گئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا لیکن نشیبی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔ لاہور میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اچانک بادل چھائے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور بوندا باندی کے بعد رم جھم شروع ہو گئی۔

ساون رت کی برکھا سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے گئے۔ موسم خوشگوار ہونے سے روزہ داربھی سجدہ شکر بجا لائے۔ بادل کچھ اس شدت سے برسے کہ سڑکوں اور بازاروں میں ہر جانب پانی جمع جبکہ نشیبی علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہو گیا۔

لاہور کے ساتھ کئی نواحی علاقوں سیبھی تیز بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ 3 سے 4 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنیکی پیش گوئی کی ہے۔