لاہور: ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ٹریفک کے مختلف حادثات میں کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ مانانوالہ روڈ پرچندر کوٹ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے کے باعث ٹرالی میں سوار تقریباً ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرایا گیا۔ جہاں 5 سالہ خدیجہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

واربرٹن کے قریب تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اطہر دم توڑ گیا۔ کچہری پھاٹک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 25 سالہ محمد زبیر شدید زخمی ہو گیا۔ چاندی کوٹ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 25 سالہ خرم شہزاد شدید زخمی ہوا جبکہ ننکانہ واربرٹن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 50 سالہ ذوالفقار علی، 45 سالہ ارشاد بی بی اور 40 سالہ رشیداں بی بی شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرا دیا۔