لاہور: ٹریفک جام کے باعث رکشے میں بچے کی پیدائش

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ڈلیوری کیلیے اسپتال جاتی ہوئی ایک خاتون ٹریفک میں پھنس گئی اور رکشے میں ہی بچی کو جنم دے دیا۔ سمن آباد کا منصور رشید اپنی بیگم کو ڈیلیوری کیلیے لیڈی ولنگڈن اسپتال لا رہا تھا کہ آزادی چوک پر ان کا رکشہ 20 منٹ تک ٹریفک میں پھنس رہا۔

اسی دوران بچی کی ولادت ہوگئی۔ لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس اختر ملک نے بتایا کہ بچی اسپتال سے باہر پیدا ہوئی تاہم زچہ بچہ کو تمام طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔