اوکاڑہ، ڈکیتی مزاحمت پر دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

Okara robbery

Okara robbery

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ میں ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شہریوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔ صابری کالونی کے ایک گھر میں ڈاکو گھس آئے، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو قتل کر دیا۔ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

اوکاڑہ کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد میں تین ڈاکوں نے مزاحمت پر اہلخانہ پر فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ گھروں سے باہر نکل آئے اور ایک ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیں۔