ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے

Weather Hot

Weather Hot

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ چند روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے سندھ اور بلوچستان بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے،دن بھر سورج آگ برساتا رہتا ہے جس کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ راولپنڈی ،اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور،میرپور خاص، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند روز کے دوران وسطی وجنوبی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں کے زیادہ تر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔