کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے اشیائے ضروریہ کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ زلزلہ سے متاثرہ ضلع کیچ اور آواران میں ریلیف آپریشن کا عمل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے اور اس میں سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ایف سی اور پاک فوج کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔
صوبائی حکومت ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے توسط سے امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھیجوانے کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 419 ٹرک امدادی اشیا متاثرہ علاقوں میں پہنچاچکے ہیں ،جن میں خیمے، کمبل، خوراک کے پیکٹ، مچھر دانی اوربستر شامل ہیں۔