لاہور: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ضلع کچہری کے سامنے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسلام پورہ پولیس کے مطابق گوپال نگر نصیر آباد کینٹ کا رہائشی شمشیر مسیح موٹر سائیکل پر لوئر مال کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شمشیر کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے۔