لاہور : امریکی سفارتی عملے کو سیکیورٹی خدشات ہیں، ترجمان امریکی سفارتخانہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) میں امریکی سفارتخانے کی ترجمان میگھن گریرو نے کہا کہ لاہور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ابھی تک سفارتی عملے کو واپس نہیں بھیجا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانیکی ترجمان میگھن گریرو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں امریکی سفارتی عملے کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔ اسلئے اپنا عملہ اسلام آباد بلا لیا ہے۔ میگھن گریرو کا کہنا تھا کہ سفارتی عملے کی سیکیورٹی یقینی ہونے تک تمام اسٹاف اسلام آباد میں ہی رہے گا۔