پاکستان میں عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں، چوہدری محمد سرور

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

پاکستان (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 35 سال سے باہر رہ کر بھی میرا پاکستان سے تعلق جڑا رہا ہے، وہاں کی سیاست چھوڑ کر پاکستان میں عوام کی خدمت کیلئے آیا ہون۔ کراچی ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا۔

کہ ملک کو درپیش چیلنجز ہیں ہم سب کو اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سمندر پار پاکستانی سالانہ پندرہ ارب ڈالر بھیجتے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی سے مجھے اتناہی پیار ہے جتنا پنجاب سے ۔کرا چی پہلے بھی آنا جانا رہا ہے گذشتہ برس جب سندھ مین سیلاب آیا تھا 200 گھر سیلاب زدگاان کو بناکر دیئے تھے۔