لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 نوجوان ہلاک، 3 زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب فیض باغ کے چار نوجوان دوست اویس، عاصم، سہیل اور فرزند موٹر سائیکلوں پر سیر کرکے گھر جارہے تھے کہ ڈیوس روڈ پر مسلم لیگ ہاوس چوک کے قریب پیچھے سے آنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سروسز اسپتال داخل کرایا گیا جہاں فرزند زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ سول لائینز نے نامعلوم افراد کے خلاف درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔