لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، آندھی، مزید رم جھم کا امکان

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور(جیوڈیسک)لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹے میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔لاہور میں رات گئے آندھی سے ہر طرف گردو غبار چھا گیا۔

ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آئیں۔آندھی کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔ بعد میں شہر کے مختلف حصوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ادھر فیصل آباد میں رات کے وقت آندھی کے بعد بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 19،مری میں 16، دروش میں 11،کاکول میں 10، مظفر آباد میں 9 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چترال، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ژوب، پٹن ، منگلا، سیالکوٹ، چکوال، ڈی آئی خان ،کوٹلی ،سیدوشریف ، سمگلی میں بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج خیبر پختونخوا، ملتان ، ڈی جی خان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی و سطی پنجاب،سکھر ، لاڑکانہ ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بار ش کا امکان ہے۔