انتخابات میں سکیورٹی کو حتمی شکل دینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)انتخابات میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں، وزارت دفاع اور داخلہ کے نمائندے شریک ہوں گے۔

جو اپنے سیکیورٹی پلانز پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں مجوزہ حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی اور ان پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔