لاہور:عمران خان کے مداحوں کا شوکت خانم اسپتال کے باہر تانتا

Piles of flowers

Piles of flowers

لاہور (جیوڈیسک)عمران خان کے مداحوں کا شوکت خانم ھسپتال کےباہر آج بھی تانتا بندھا رہا، کپتان کی جلد صحت یابی کیلئے کارڈز اور پھولوں کے ڈھیر لگ گئے۔

ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اپنے لیڈر کے لئے دعا کرنے والوں کی بڑی تعداد میں خواتین، مرد اور بچے سب ہی شامل ہیں۔

بہت سے آنے والے تو فیملی کے ہمراہ شوکت خانم ہسپتال کے باہر پھول نذرانے لائے ہیں۔ عمران خان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ وہ نہ صرف جلد صحت یاب ہوں گے بلکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کی قیادت کریں گے۔