لاہور شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں،درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا

Lahore Heating

Lahore Heating

لاہور(جیوڈیسک)لاہور شہر کو شدید گرمی ،چلچلاتی دھوپ اور لونے لپیٹ میں لے لیا ہے،گرمی کا انتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں لاہور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں اتنی شدید گرمی 1984 اور1954 میں پڑی جب درجہ حرارت 47سنٹی گریڈ کو چھو گیا تھا،جبکہ 1944اور 1929 میں لاہورشہر میں درجہ حرارت 48ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ جون بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور جون کے پرانے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بارشیں نہ ہونے کو بھی گرمی میں شدید اضافے کی وجہ قرار دیا۔